ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتھنگڈی میں دردناک واقعہ۔ 2معصوم بچوں کے ساتھ ماں نے کی خودکشی

بیلتھنگڈی میں دردناک واقعہ۔ 2معصوم بچوں کے ساتھ ماں نے کی خودکشی

Mon, 30 Oct 2017 14:26:08    S.O. News Service

مینگلور 30؍اکتوبر(ایس او نیوز) ایک ماں اپنے دو معصوم بچوں کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے کادردناک واقعہ بیلتھنگڈی کے کالینجا نامی مقام پر پیش آیا ہے۔

اطلاع کے مطابق جیالکشمی (۲۷سال) نے اپنے ساڑھے تین سال کے بیٹے دکشیت اور چھ ماہ کے بچے کے ساتھ مبینہ طور پر اس وقت کنویں میں کود کرخود کشی کرلی جبکہ گھر کے تمام لوگ اپنے اپنے کام سے باہر گئے ہوئے تھے۔ اس کے شوہرامیش کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ کیرالہ میں برسرروزگار ہے اور گھر پر دیوالی کا تہوار منانے کے بعد تین دن قبل ہی واپس کیرالہ چلاگیا تھا۔ جیا لکشمی اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے وقت اپنے مائیکے گئی تھی اور دیوالی کے موقع پر ہی سسرال آئی ہوئی تھی۔

اچانک اس طرح کا انتہائی قدم اٹھانے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔دھرمستلا پولیس اور بیلتھنگڈی تحصیلداروغیرہ نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا ہے اور کنویں سے لاشیں نکالنے کی کارروائی انجام دینے کے بعد دھرمستلا پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا ہے۔


Share: